10 نومبر 2017 - 13:57
یوکیا امانو نے ایک بار پھر ایران کی جانب سے پابندی کئے جانے کی تصدیق کر دی

اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی سے ملاقات میں یوکیا امانو کا کہنا تھا کہ ایران نے جامع ایٹمی معاہدے کے حوالے سے اپنے تمام وعدے پورے کر دیئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یوکیا امانو نے جامع ایٹمی معاہدے کو جوہری شعبے میں سچائی کو پرکھنے کا اہم پیمانہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے اس معاہدے کے تحت جو وعدے کیے ہیں ان پر وہ عمل کر رہا ہے۔

آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور بعض دعووں کے برخلاف عالمی معائنہ کاروں کو ایران کی ان تمام سائٹوں تک دستری حاصل ہے کہ جن تک رسائی ضروری ہے۔
یوکیا امانو نے انتیس اکتوبر کو اپنے دورہ تہران کے موقع پر بھی ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی پابندی کیے جانے کی تصدیق کی تھی۔
ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو، جنرل اسمبلی میں سالانہ رپورٹ پیش کرنے کی غرض سے امریکہ کے دورے پر ہیں۔

.......

/169